اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے درجنوں واقعات میں کم سے کم چونتیس افراد ہلاک اور چوہتر زخمی ہوئے ہیں-
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے ادارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے نواسی واقعات کی رپورٹ درج کی گئی، جن میں کم سے کم چونتیس افراد ہلاک اور چوہتر زخمی ہوئے ہیں-
فائرنگ کے یہ واقعات، لوزیانا، ارکنساس، ٹیکساس اور فلوریڈا کی ریاستوں میں پیش آئے-
واضح رہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہر سال آتشیں ہتھیاروں کے استعمال کے باعث ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169